بدھ‬‮   26   جون‬‮   2019

بحریہ کی شجرکاری مہم کا آغاز ، 20لاکھ مینگر وز لگانے کا ہدف

تمام طبقات کو بحری ماحول کے تحفظ کیلئے کام کرنا چاہیے، وائس ایڈمرل
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)پاک بحریہ کی مینگرووزکی شجرکاری مہم 2019کا آغاز کر دیا ، سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تقریباً20لاکھ مینگر وز لگائے جائیں گے، کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیاض جیلانی نے کہا کہ مینگر وز جنگلات کی کٹائی نے حیاتی نظام تنوع اور لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر کیا ہے، ساحلی پٹی کے دفاع اور قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، گزشتہ تین سال میں پاک بحریہ چالیس لاکھ سے زائد مینگرووزلگا چکی ہے، پالیسی ساز اداروں اور تمام طبقات کو بحری ماحول کے تحفظ کیلئے کام کرنا چاہیے۔ پیر کو ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک بحریہ کی مینگرووزکی شجرکاری مہم 2019کا آغاز کر دیا گیا، اس حوالے سے افتتاحی مہم پورٹ قاسم میں منعقد کی گئی،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیاض جیلانی تھے،مہم میں سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تقریباً20لاکھ میگرووز لگائے جائیں گے ۔
بحریہ شجر کاری

© Copyright 2019. All right Reserved