ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

قبائلی اضلاع کے نوجوانان خُداداد صلاحیتوں سے مالامال ہیں،تیمور جھگڑا

جدید تعلیم و تربیت کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے،صوبائی وزیر خزانہ
پشاور(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے طلبہ اور نوجوانان خُداداد صلاحیتوں سے مالامال ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے انہیں جدید تعلیم و تربیت کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ’’ا خوت کالج‘‘ قصور پنجاب کے دورے کے موقع پر خیبر پختونخوا اور سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پراخوت کالج و یونیورسٹی کے بانی و سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب فیکلٹی ممبران ااور ادارے کے دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹرامجد ثاقب نے وزیر خزانہ تیمور سلیم کو فلاحی ادارے ’’ اخوت‘‘ کی فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ غربت کے خاتمے اور معاشرے کے کمزور طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے نہ صرف بلا سود قرضے فراہم کرتا ہے بلکہ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے نادار طلباء کو معیاری تعلیم کے بھرپور مواقع بھی فراہم کر رہا ہے
تیمور سلیم

© Copyright 2019. All right Reserved