بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

چارسدہ، اشتہاری پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

خائستہ رحمٰن مکان میں چھپا تھا،پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی
چارسدہ ( تحصیل رپورٹر) پولیس کو مطلوب متعدد سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار، قتل، اقدام قتل، دھوکہ دہی اور ڈرا دھمکا کر پیسے بٹورنے کے دس سے زائد مقدمات میں مطلوب اشتہاری خائستہ رحمن ولد محمد زمان سکنہ اصغر کلے پڑانگ غر کی گاؤں شیخ کلے کے ایک مکان میں موجودگی کی اطلاع پا کراسکی گرفتاری کی خاطر ایس ایچ او تنگی گلشید خان اور ایس ایچ او عمرزئی داود خان نے پولیس پارٹی کی ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا۔ ملزم نے پولیس کے گھیرے سے جائے فرار نہ پاتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی اپنے حفاظت کے طور پر کاروائی کے نتیجے میں ملزم خائستہ رحمٰن زخمی ہوئے اور زخمی حالت میں گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور کارتوس برآمد کئے۔ ملزم کو علاج معالجے کیلئے چارسدہ ہسپتال منتقل کردیا اور اُن کے خلاف مقدمات درج کئے۔
اشتہاری زخمی

© Copyright 2019. All right Reserved