پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

پشاور میں نوجوان قتل،فا ئرنگ ،ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق، تین زخمی،خاتون کا اقدام خودکشی، کروڑوں کا کپڑا ،آئس برآمد

وسیع اللہ کو صمد اور عارف نے موت کے گھاٹ اتار دیا،نعمان نامعلوم افراد کی فا ئرنگ سے زخمی
پہاڑی پورہ میں معمر شخص گاڑی کی ٹکر سے چل بسا،دو موٹرسائیکل چور گرفتار،چچا کیخلاف بھتیجی نے مقدمہ کرادیا
پشاور(بیورورپورٹ)تھا نہ ریگی کی حدود میں جوا ں سالہ وسیع اللہ ولد حضر ت اللہ گھر جا رہا تھا کہ ملزم صمد اور عا رف پسرا ن عبدا لو دود نے ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں دم توڑ گیا لڑکے کو مو ت کے گھات اتار دیا ۔پہاڑی پورہ میں نوشہرہ سے آنے والی تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے کھڑے معمر شخص پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا، مجروح ہسپتال میں دم توڑ گیا ، پولیس نے بتایا کہ غفلت کے مرتکب ڈرائیور افضال احمد ولد عبد الامین ساکن صوابی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے پوش علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے دو رکنی گروہ عجب ولد مومین سکنہ پیر بالا اور جمیل ولد گل المر سکنہ باڑہ کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیادونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاہدہی پر ان کے قبضہ سے دو مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلئے گئے ۔پولیس نے مشہور قمار باز بوستانے کے ڈیرے پر چھاپہ کے دوران قمار بازی میں مصروف 5 قماربازوں وسیم ولد بوستان عرف بوستانے سکنہ لاہوری گیٹ، واجد ولد عبد الحیکم بیرونی گنج ،محمد رحمان ولد امین محلہ شاد باغ کالونی ،نادر خان ولد اکرم خان گلبہار اورسلمان ولد ابراہیم سکنہ لاہوری گیٹ کو گرفتار کر لیا، تمام افراد بے قماربازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے دا پر لگی رقم 40 ہزار روپے نقد، 2 عدد پستول اور آلات قمار بازی بھی برآمد کرلی گئی ۔سو ل کو ارٹر روڈ پر آٹو رکشہ اور مو ٹر کا ر کے مابین تصا دم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ نعما ن ولد تاج ولی عمر 23سال سکنہ دلہ زاک روڈ رحما ن آباد ایم ایم سی ہسپتا ل کے قریب موجود تھا کہ اسی دوران مسلح مو ٹر سائیکل سوار افراد نے ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ۔مجرو ح طاہرہ نازدختر علی خان سکنہ تھکال بالا نے دلبر داشتہ ہو کر خو د کشی کر نے کی کو شش کر تے ہو ئے خو د کو چھری اور بلیڈ کے پے در پے وآر کر کے لہو لہان کر دیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ۔واسیع اللہ ولد سفیر اللہ سکنہ ماما خیل سے محمد ندیم ،نو ید اختر پسران پولے خان ساکنا ن گجرا ت پنجاب کا روبار کے 46لاکھ 90ہزار روپے تھے ملزمو ں نے رقم خر د بر د کر کے فرار ہو گئے ۔کسٹم کلکٹریٹ پریونٹیوپشاورنے پولیس کے ساتھ مل کرکارخانومارکیٹ میں کارروائی کے دوران 6کروڑروپے مالیت کا50ٹن غیرقانونی کپڑاقبضے میں لے لیاجبکہ ایک اورکاروائی میں کسٹم عملہ نے پشاورائیرپورٹ پرسعودی عرب جانے والے مسافرسے 96لاکھ روپے کی ایک کلوگرام آئس برآمدکرکے صوابی کے رہائشی جمشیدولدخان شیرکوگرفتارکرلیا۔ بڈ ھ بیر میں مد عیہ مسماۃ گ سکنہ ٹیلہ بند نے پولیس کو بتایا کہ اسکی شادی 14ماہ قبل گل محمد ولد اکبر حق کیسا تھ طے ہو ئی تھی جسکے بعد انکے مابین گھریلو نا چا قی اور لڑا ئی جھگڑے شروع ہو ئے تو وہ شو ہر سے ناراض ہو کر واپس اپنے میکے آئی تا ہم اس دوران اسکے چچا نو ر محمد نے جا کر اپنی بھتیجی کے شو ہر سے طلا ق نامہ اور ساڑھے چھ لا کھ رو پے حق مہر لیکر خر د بر د کر دی ہے تاہم پولیس نے مد عیہ کے مد عیت میں ملزم کیخلاف مقد مہ درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔
پشاور واقعات


© Copyright 2019. All right Reserved