ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

ڈیرہ،سرکاری نرخ سے زائد وصولی،14پٹرول پمپ مالکان کو جرمانہ

سرکلر ،چشمہ اوربائی پاس روڈ پرصرف دو پمپوں کے نرخ درست نکلے

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن(ر)عون حیدرگوندل اورآئی ڈی اوعارف اللہ گنڈہ پورکااوگراکے مقررکردہ ریٹس کے خلاف پٹرول مہنگے داموں فروخت کرنے پرایکشن۔16میں سے14پٹرول پمپس کو 2لاکھ80ہزارروپے کے جرمانے عائدکردیے ۔اب ضلعی انتظامیہ کسی پٹرول پمپ انتظامیہ کو اوگراریٹس کے خلاف پٹرول فروخت کرنے کی اجازت ہرگزنہیں دے گی، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن(ر)عون حیدرگوندل، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ برکت اللہ مروت کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن(ر)عون حیدرگوندل کی قیادت میں آئی ڈی اوعارف اللہ گنڈہ پورسمیت دیگرسٹاف نے اوگراریٹس کے خلاف پٹرول وڈیزل مہنگے داموں فروخت کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف سرکلرروڈ،چشمہ روڈاوربائی پاس روڈ پرچھاپے مارے۔ انہوں نے 16پٹرول پمپس کو چیک کیااوراوگراریٹس کے خلاف مہنگے داموں پٹرول وڈیزل فروخت کرنے والے 14پٹرول پمپس پر2لاکھ80ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کیپٹن(ر)عون حیدرگوندل نے میڈیا کو بتایاکہ ضلعی انتظامیہ اب مقامی پٹرول پمپس کو اوگراکے مقررکردہ ریٹس پرپٹرول وڈیزل فروخت کرنے کا پابندبنائے گی اورہماراایکشن اس حوالے سے جاری رہے گا۔
پٹرول پمپ

© Copyright 2019. All right Reserved