پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

اداروں میں میرٹ کی بالادستی یقینی بنانا مشن ہے، ضلع ناظم مردان

عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو بہت جلد دور کیا جائیگا، احتشام خان ایڈووکیٹ
مردان(نامہ نگار) ضلع ناظم احتشام خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ اداروں میں میرٹ کی بالادستی یقینی بنانا مشن ہے اور اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو بہت جلد دور کر لیا جائے گا۔وہ مردان پریس کلب کے دورے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر پریس کلب کے صدر لطف اللہ لطف اورجنرل سیکرٹری ایم بشیر عادل نے انہیں خوش آمد ید کہااورصحافیوں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ضلع ناظم احتشام خان نے کہاکہ میڈیا اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور صحافی ہماری کان اورآنکھیں ہیں اورا ن کی مثبت تجاویز اور آراء کی روشنی میں ضلع کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے ۔
احتشام ایڈووکیٹ

© Copyright 2019. All right Reserved