پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

بنوں، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دو ہوگئی



بنوں(بیور و رپورٹ)تھانہ صدر کی حدود میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دو ہوگئی گذشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والے شیر محمد خان ولد عطامحمد خان جو کہ شدید زخمی خالت میں ناکافی سہولیات نی بناء پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں سے پشاور منتقل کئے گئے تھے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے واضح رہے کہ گذشہ روز تھانہ صدر کی حدود میں واقع واپدا کالونی کے قریب فریقین کے مابین اراضی کمیشن کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں کرامت اللہ ولد عزیز الرحمن سکنہ میر اعظم بہادر خیل موقع پر ہی جاں بحق جبکہ مقتول کرامت اللہ کے بیٹے شفقت اللہ ،شیر محمد خان ولد عطاء محمد خان سکنہ میر اعظم بہادر خیل ،زبیر خان ولد اختر علی سکنہ میر اعظم بہادر خیل اور حسن جہانگیر زخمی ہوئے تھے ۔
فائرنگ

© Copyright 2019. All right Reserved