بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

جمرود میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ،معمولات زندگی بری طرح متاثر

سور کمر لائن تھری پر سارا دن بجلی بند رہنےلگی،پانی کا بحران
جمرود ( نمائندہ او صاف )جمرود میں ٹیسکو کی جانب سے سور کمر لائن تھری پر بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں معمولات زندگی گذشتہ دو سالوں سے ٹھپ ہیں، علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ لائن پر رات کے ایک بجے اور دو بجے بجلی اس وقت بجلی دستیاب ہوتی ہے جب لوگ سو رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے عوام اس بجلی سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ،انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی اس اوقات کار کے باعث علاقے میں پینے کے پانی تک دستیاب نہیں جبکہ معمولات زندگی بھی گذشتہ دو سالوں سے متاثر ہیںجس کے باعث عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے، علاقے کے مکینوں نے ٹیسکو حکام سے اپیل کی ہے کہ سور کمر لائن تھری پر لوڈ شیڈنگ کے اوقات کا ر میں رد بدل کیا جائے اور صبح اور شام کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مکین اس سے فائدہ اٹھا سکے۔
جمرود لوڈشیڈنگ

© Copyright 2019. All right Reserved