بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

اوگی، نوجوان ثاقب قتل کیس میں نامزد ملزم گرفتار

بہن کے قتل میں نامزد ذیشا ن کاصحت جرم سے انکار
اوگی (نامہ نگار) تھانہ دربندکے علاقہ برادڑمیں نوجوان ثاقب قتل کیس میں نامزدملزم خر م کوپولیس نے کامیاب کاروائی میں گرفتارکرلیا،عدالت نے ملزم کادوروزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرکے انوسٹی گیشن پولیس دربندکے حوالے کردیا،یوسی کروڑی کے علاقہ جھنڈسیری میں گزشتہ رات غیرت کے نام پربہن کوقتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ذیشان عثمان کوکل جمعرات کے روز عدالت میں پیش کیاگیا،جہاں وہ اپنےبیان میں الزام سے منحرف ہوگیا،بیان کے بعدعدالت نے ملزم کوجیل بھجوانے کے احکامات جاری کردئیے۔ گزشتہ ماہ معمولی تکرارپرفائرنگ کرکے نوجوان ثاقب کابے دردی سے قتل کیس میں نامزدملزم خرم کوگرفتارکرلیا، عدالت نے ملزم کادوروزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرکے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا۔
قاتل گرفتار

© Copyright 2019. All right Reserved