پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

لیگی وکلاء مسلم لائرزفورم کنونشن کا میاب بنائیں،امیرمقام

ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر پارٹی کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کر نا چاہیئے ، وفدسے بات چیت
پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ تمام مسلم لیگی وکلاء 16 مارچ مسلم لائرزفورم خیبرپختونخوا کا کنونشن کا میاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر یں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لائرزفورم کے صوبائی صدرعالمزیب ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء وفدسے بات چیت کے دوران کیا۔ مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکریٹریٹ پشاور انتظامات کا جائزہ لینے پر کمیٹی کے ارکانے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ 16 تاریخ کی کنونشن کے علاوہ حالیہ بار کے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے اور ہر بار میں مسلم لائر فورم بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے مسلم لائر فورم کی پارٹی اور ملک کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر پارٹی کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کر نا چاہئے۔
امیرمقام

© Copyright 2019. All right Reserved