پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

پانج سیاسی جماعتوں کااجلاس، پختونوں کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

قومی وطن پارٹی،مزدور کسان پارٹی ،نیشنل پارٹی،عوامی ورکرز پارٹی اورپختونخوا اولسی تحریک کے رہنمائوں کی شرکت
پختونوں کو درپیش مصائب اور مشکلات کے حل کیلئے ملکر کوشش پر اتفاق،اتحاد کے رہنما پیر کو پریس کانفرنس کرینگے


پشاور(بیورورپورٹ)قومی وطن پارٹی،مزدور کسان پارٹی ،نیشنل پارٹی،عوامی ورکرز پارٹی اورپختونخوا اولسی تحریک نے پختونوں کے حقوق کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔وطن کور پشاورسے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پانچ پختون قوم پرست جماعتوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ پختونوں کو درپیش مصائب اور مشکلات کے حل کیلئے ایک ساتھ کوششیں کیں جائیں گی۔اجلاس میں مزدور کسان پارٹی کے افضل شاہ خاموش،گل حیدر خان،شکیل وحیداللہ،نیشنل پارٹی کے مختیار باچہ،ڈاکٹر سرفراز اور قیصر،عوامی ورکرز پارٹی کے اخونزادہ حیدر زمان،فضل مولا اور قاضی حکیم،پختونخوا اولسی تحریک کے ظاہر شاہ صافی،اجمل آفریدی ،سید ماجد جان جبکہ قومی وطن پارٹی کے سکندر حیات خان شیرپائو،محمد جمیل ایڈوکیٹ،اسدآفریدی ایڈوکیٹ،طارق احمد خان اور ڈاکٹرعالم یوسفزئی نے شرکت کی۔اجلاس کا انعقاد قومی وطن پارٹی کی پختون قوم پرست جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کی کائوشوں کا حصہ تھا۔یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں اخباری نمائندوں کو 18مارچ بروز پیر ایک پریس کانفرنس کے ذریعے سے آگاہ کیا جائے گا۔
پختون اتحاد

© Copyright 2019. All right Reserved