ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

تحصیل کونسل حویلیاں کا اجلاس،لورہ میں نئے دفاتر کی تعمیرسمیت متعدد قراردادیں منظور

سینیٹری ورکرز کو فی کس ایک ہزارروپے انعام دیا جائے گا،حویلیاں میں ٹریفک سے مسائل میں اضافہ ہو گیا
حویلیاں میں جرائم کے خاتمہ اور ٹریفک کے مسائل سمیت دیگرامور پر ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،سردار ارسل پرویز
ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل کونسل حویلیاں کا ماہانہ اجلاس متعددقراردادوں کی منظوری دی گئی ،تحصیل لورہ کے لئے نئے دفاتر کی تعمیر،حویلیاں میں ٹریفک کنٹرول کے لئے اضافی نفری اور امن وامان کے حوالے سے ممبران ِ کونسل کا اظہارِ خیال ،تحصیل کونسل حویلیاں کا ماہانہ اجلاس کنونئرسردارمختیارخان کی صدارت میں منعقد ہوااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم حویلیاں سردارارسل پرویزنے کہا کہ تحصیل لورہ کے قیام کے بعدضروری ہے کہ عوام کی سہولیت کے لئے ٹی ایم اے کے دفاتربھی جلد قائم کئے جائیں انہوں نے کہا کہ حویلیاں شہر میں ٹریفک رش سے مسائل میں اضافہ ہو گیا جس پر ضلعی انتظامیہ کی خصوصی توجہ ضروری ہے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ حویلیاں میں ٹریفک کنٹرول کے لئے مزید اضافی نفری تعینات کی جائے سردار ارسل پرویز نے سرکل حویلیاں میں تعینات ہونے والے ڈی ایس پی شمریزخان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حویلیاں میں جرائم کے خاتمہ اور ٹریفک کے مسائل سمیت دیگرامور پر ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے تحصیل ناظم حویلیاں نے شہر میں صفائی کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے سنیٹری ورکرز کے لئے ایک ایک ہزارروپے انعام دینے کا اعلان کیا اپوزیشن لیڈرافتخاراحمد خان ،ممبر کونسل امجداقبال تنولی اور حارث خان نے شہر میں سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی ،پانی کی کمی اور صفائی کے حوالے سے سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل ناظم اور ٹی ایم اے مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ کو خطوط لکھے
اجلاس

© Copyright 2019. All right Reserved