بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

نکاح پر نکاح،سکھ خاتون سمیت پانچ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور


پشاور(بیورورپورٹ)
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور عالمگیر شاہ نے شادی شدہ سکھ خاتون کی گھر سے عائب ہونے اور نکاح در نکاح کے کیس میں گرفتار سکھ خاتون سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جارئی کردیئے ۔ عدالت نے ملزمان جنید اور اُسکے والد دائود ،بھائی جمیل اور بہن مسماة (م ) کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کی سماعت کی ۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے سکھ خاتون م (ر)کو بھگا کے لاہور لے گیا تھا رپورٹ تھانے میں سکھ خاتون کے سسر نے درج کی تھی ۔ عدالت نے فرقین وکلاء کے دلائل سننے اور ملزمان کی ضمانت پر مدعی مقدمہ کی جانب سے اعتراض نہ ہونے پر عدالت نے گرفتار تمام ملزمان کورہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
سکھ خاتون

© Copyright 2019. All right Reserved