ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

کوہاٹ، تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،80 سے زائد دکانداروں کو جرمانے،متعدد کو نوٹس

مین بازار، پرانا جیل روڈ ،مرغی منڈی ،میاں خیل بازار ،مصطفیٰ بازار،بنوں بازاراورتیرا بازار میں کارروائی کی گئی
آئندہ تجاوزات سے گریز کیا جائے ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر


کو ہاٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III مراد احمد خان ہوتی نے ٹی ایم اے سٹاف اورعلاقہ پولیس کے ہمراہ مین بازار، پرانا جیل روڈ و مرغی منڈی ،میاں خیل بازار ،مصطفی بازار،بنوں بازاراورتیرا بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اورانکروچمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر80 سے زیادہ دُکانداروں پر بھا ری جرمانے عائد کئے۔انہوں نے وارننگ دی کہ آئندہ تجاوزات سے مکمل گریز کیا جائے بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تجاوزات آپریشن

© Copyright 2019. All right Reserved