ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

باچا خان ایئر پورٹ پر سمگلر گرفتار، 950گرام آئس بر آمد

ملزم منشیات سعو دی عر ب سمگل کر نے کی کو شش کر رہا تھا ، حکام
پشاور(بیورورپورٹ)کسٹم حکام نے باچا خان ائیر پو رٹ پر کا رروائی کے دوران بیرو ن ملک منشیا ت سمگل کر نے کی کو شش کو ناکام بناتے ہو ئے سمگلر کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 950گرام آئس بر آمد کر لی ۔ کسٹم حکام کے مطابق انکو اطلاع ملی کہ باچا خان انٹر نیشنل آئیر پو رٹ سے بیر ونی ملک منشیات سمگل کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے جس پر کسٹم انتظا میہ نے کا روائی کر تے ہوئے سمگلر جمشید سکنہ صوا بہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 950 گرام آئس بر آمد کر لی برآمد کی جانے والی منشیا ت کی قیمت 9کروڑ 60لاکھ روپے ہیں کسٹم حکام کے مطابق سمگلر نجی آئیر لا ئن کے زریعے آئس بیرو نی ملک سعو دی عر ب سمگل کر نے کی کو شش کر رہا تھا تاہم ملزم کیخلاف انسدا د منشیا ت کا مقد مہ درج کر کے مذید تحقیقا ت شروع کر دی
سمگلر گرفتار

© Copyright 2019. All right Reserved