ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

بنوں، لیب اسسٹنٹس کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ،دھرنے کی دھمکی

30سال بعد اسی سکیل میں ریٹائر ہو ناپڑتا ہے جس میں بھرتی ہوئے تھے،سکیل اپ گریڈ کئے جائیں
گریجویشن و ماسٹرڈگری ہولڈرزکو سکیل 7اور 9میں رکھنا ظلم ہے ، سکیل 14 اور 16دیا جائے،مظاہرین


بنوں ( نمائندہ خصوصی ) آل کالجز بنوں کے لیبارٹری اسسٹنٹس نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے 30سال پہلے جس سکیل میں بھرتی ہوئے اسی میں ریٹائر ہو رہے ہیں گزشتہ روز آل کالجز خیبر پختونخوا بنوں کے لیبارٹری اسسٹنٹس احسان اللہ خان ،عمر علی خان ،صفت اللہ خان سکندری اور دیگر نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ اور بعدازاں بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالجز کے لیبارٹری اسسٹنٹس بی اے ،بی ایس سی اور ایم اے ،ایم ایس سی ڈگری ہولڈرز ہیں جن میں بیشتر ایسے ملازمین ہیں جو کہ گزشتہ 30سالوں سے جس سکیل میں بھرتی ہوئے تھے اسی سکیل میں اب ریٹائرڈ ہونے کے قریب ہے پچھلے اور موجودہ حکومتوں نے تمام محکموں کے تمام کیڈرز کے ملازمین کو اپ گریڈ کرکے پروموشن اور ٹائم سکیل دیا ہے مگر صرف کالجز کے لیبارٹری اسسٹنٹس اس حق سے محروم ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے پچھلے سیشن میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ہمیں میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا مگر وہ صرف اعلان تک ہی محدود رہا انہوں نے کہا کہ لیبارٹری اسسٹنٹ کا بنیادی سکیل 7اور 9کو ختم کرکے کلریکل سٹاف کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے بی ایس سی کوٹہ بحال کرکے ان کو لیبارٹری سپروائزر کا سکیل 14دیا جائے اور سینیارٹی کی بنیاد پر ترقی کیلئے بی اے و ایم اے گریجویٹس کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے ابتدائی تقرری کی 40فی صد کوٹہ پر کمیشن کو دینے کی بجائے ان جابز بی ایس سی ڈگری ہولڈرز لیبارٹری اسسٹنٹس کو ایڈجسٹ کیا جائے اسی طرح ایم ایس سی ڈگری ہولڈر ز لیبارٹری اسسٹنٹس کو فوری طور پر لیب سپروائزر سکیل 16دیا جائے سپروائزر کے سکیل 14اور سپرنٹنڈنٹ کے سکیل 16کی پوسٹوں کی شرح تناسب بڑھا ئی جائے اور صوبہ بھر کے کالجز کیلئے ایم ایس سی اور ایم فل ڈگری ہولڈرز کیلئے سکیل 17کی پوسٹوں کا اجرا،عذور لیبارٹری اسسٹنٹس کو پروموشن کیلئے علیحدہ 2فی صد کوٹہ دیا جائے ۔مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پشاور میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اس دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری حکومت اور متعلقہ محکمے پر ہو گی ۔
لیب اسٹنٹس مظاہرہ

© Copyright 2019. All right Reserved