بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

صوابی،ن لیگ کانوازشریف کو طبی سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

حکومت کے خلاف اور میاں نواز شریف کے حق میں نعرے،علاج کی سہولیات فراہمی کا مطالبہ
انیس مارچ کو عدالت کی جانب سے قائد ن لیگ کی ضمانت منظور نہ ہوئی تو بھر پور احتجاج کرینگے،مقررین

صوابی(بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) تحصیل صوابی نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں میاں نواز شریف کو قانون کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف امن چوک صوابی میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے حکومت کے خلاف اور میاں نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے احتجاجی مظاہرے سے صوبائی نائب صدر افتخار احمد خان ایڈوکیٹ کے علاوہ ضلعی نائب صدر اسرار خان ایڈووکیٹ ، تحصیل صدر ملک عبدالا حد ، جنرل سیکرٹری ربنواز خان ، شاہ سید خان ، عمران اللہ ، محمد علی ، سید نیاز ولی شاہ ، وسیم ،سید علی شاہ گیلانی، راشد سہیل ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج کا ہونے والا یہ احتجاج میاں نواز شریف کے ساتھ یکجہتی کے لئے کیا گیا۔ اگر انیس مارچ کو عدالت کی جانب سے ان کی ضمانت منظور ہوئی تو خوشی میں ریلی نکالیں گے اگر سلیکٹیڈ وزیر اعظم پی ٹی آئی حکومت اور عدلیہ نے ضمانت نہیں دی صوابی میں بھر پور احتجاج کیا جائیگا میاں نواز شریف کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہو رہی ہے یہ دنیا کی تاریخ میں کسی بھی ملک میں نہیں ہوا ہے۔ میاں نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں جب کہ حکومت نے علاج کے لئے ای این ٹی ڈاکٹر تشخیص کے لئے طلب کیا پی ٹی آئی حکومت نے میاں نواز شریف کے علاج کو مذاق بنایا ہوا ہے۔ علاج میاں نواز شریف کا حق ہے اور یہ حق پاکستان کے قانون نے ہر قیدی کو دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار ورکرز سے عمران خان تک سب ہونگے۔
مظاہرہ

© Copyright 2019. All right Reserved