ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

ڈی سی دیر بالا کی آن لائن کھلی کچہہری، برف باری سے بند رابطہ سڑکیں فوری کھولنے کا حکم

پبلک ہیلتھ،واپڈا ،کے پی ایچ اے،ٹی ایم ایز ،واپڈا ، ایجوکیشن اور سی اینڈ ڈبلیو سے متعلق مسائل کی نشاندہی
آفات سے متاثرہ سکولوں کے حوالے سے ای ڈی او ایجوکیشن کو تمام سکولوں کا ڈیٹا اور رپورٹ دینے کی ہدایت
دیر بالا(نمائندہ اوصاف) دیر بالا جرگہ ہال میں ڈپٹی کمشنر محمد عرفان اللہ محسود کے زیرصدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی کھلی آن لائن کھلی کچہری میں عوام نے آن لائن کمنٹس کے ذریعے اظہارخیال کیا عوام نے محکمہ پبلک ہیلتھ،واپڈا ،کے پی ایچ اے،ٹی ایم ایز ،واپڈا ،محکمہ ایجوکیشناور سی اینڈ ڈبلیو کے حوالے سے مسائل بیان کئے جسے ڈپٹی کمشنر نے موقع پر حل کے احکامات صادر کئے ڈپٹی کمشنر محمد عرفان اللہ محسود نے شرینگل میں لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے کی پی ایچ اے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک بندش کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا کے پی ایچ اے حکام روڈ بندش کی صورت میں فوری اقدامات کرے جبکہ سی اینڈ ڈبلیوکو ہدایات جاری کئے کہ برف باری سے بند رابطہ سڑکیں فوری طور پر کھولنے کے لئے اقدامات کئے جائیں محکمہ ایجوکیشن کے زیرانتظام زلزلہ اور دیگر آفات سے متاثرہ سکولوں کے حوالے سے ای ڈی او ایجوکیشن کو تمام سکولوں کا ڈیٹا اور رپورٹ دینے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر محمد عرفان اللہ محسود نے مذید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مسائل کے ازالے میں پورے صوبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے
کھلی کچہری

© Copyright 2019. All right Reserved