ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

ورکرزویلفیئربورڈ میں 2 نان لیبر ممبرزکی تقرری معطل

عدالت نے کول مائنزلیبرایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست پر حکم دیا
پشاور(بیورورپورٹ)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس ابراہیم خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے ورکرزویلفیئربورڈ میں نان لیبر ممبران کی تقرری کے خلاف دائررٹ پر 2 نان لیبر ممبرزکی تقرری معطل کرتے ہوئے بورڈ سے جواب مانگ لیا ہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے کول مائنزلیبرایسوسی ایشن کی جانب سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایا گیاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے سید عبدالصبور شاہ اور صلاح الدین کو لیبر کے کوٹے میں تعینات کیا ہے،رپییٹشنر کے وکیل کا بیان،عبدالصبور پی آئی اے کے ملازم تھے اوراس طرح صوبائی حکومت کی جانب سے لیبر کوٹے میں تعیناتی غیر قانونی ہے دو رکنی بیچ نے ابتدائی دلائل کے بعد رٹ برائے سماعت منظورکرتے ہوئے دونوں ممبران کی تعیناتی معطل کر نے کے احکامات جاری کر دیے اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا، اور سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔
معطل

© Copyright 2019. All right Reserved