ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

ْْْ پہاڑپور ، ہسپتالوں میں ادویات کا فقدان، مریضوں کو مشکلات

کمیشن کیلئے ڈاکٹرمخصوص کمپنیوں کے نسخے لکھ کر دینے لگے
پہاڑپور(نمائندہ ا وصاف)پہاڑپور سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا فقدان، مریض دھکے کھانے پر مجبورہوگئے۔ تبدیلی سرکار بھی سرکاری اسپتاالوں میں سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں شوگر کے مریضوں کے لئے کوئی سہولیات نہیں ہیں اسپتال کو فراہم کی جانیوالی ادویات بھی من پسندوں میں دی جاتی ہے غریب اور دور دراز سے آئے مریضوں کو اسپتال سے بڑی بڑی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں ملتا ڈاکٹرز جو میڈیسن مریضوں کو لکھ کر دیتے ہیں وہ صرف اور صرف اسپتال کے باہر انکے تعلق کے میڈیکل سٹورپر ملتی ہے دوردراز علاقوں سے آئے مریضوں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ادویات کی کوئی سہولیات نہیں ہیں ڈاکٹرز جو ادویات لکھ کر دیتے ہیں وہ ہمیں اپنے علاقوں میں نہیں ملتی اور کہا جاتا ہے یہ صرف اور صرف اسپتال کے باہر میڈیکل سٹوروں سے ہی ملتی ہے جو ہمارے ساتھ زیادتی ہے غریب لوگوں کو دوبارہ پہاڑپو ادویات کے لئے آنا پڑتا ہے موجودہ حکومت بھی اسپتالوں کے نظام کو بہتر نہ بنا سکی شہریوں نے وزیر اعلی محمود خان وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان ڈی سی ڈیرہ اور ڈی ایچ او سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ادویات فقدان

© Copyright 2019. All right Reserved