بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

پولیس ہر قسم کے حاالات کا مقابلہ کرسکتی ہے،ڈی پی او بنوں

مشقوں کا مقصد دہشتگردی وارداتوں کی روک تھام کی تربیت دینا ہے
بنوں(بیوروپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی نے کہا ہے کہ بنوں پولیس ہر قسم کے حاالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جب اس صوبے اور باالخصوص جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کی لہر عروج پر تھی اس وقت بنوں پولیس نے اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوڈیشنل کمپلیکس بنوں کے دورے کے موقع پر پولیس کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس ریہرسل کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں اور ان مشقوں کا مقصد پولیس کو ہر وقت خطرات سے نمٹنے اور فوری موقع پر پہنچنے کی تربیت دینا ہے مشقوں میں پولیس جوانوں،کیوآر ایف اور ایس او ایس کے جوانوں نے حصہ لیا اور اہداف کو نشانے بنانے کا کامیاب ریہرسل کیا جس پر ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے ایس ایچ او تھانہ صدر کیڈٹ عبدالصمد قتریشی اور ایس او ایس کے انچارج عادل جبران سمیت مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کو شاباش بھی دی ۔
ڈی پی او بنوں

© Copyright 2019. All right Reserved