بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

ملک شاہ محمد کے بھتیجے' ہسپتال سے گھر منتقل

ڈسٹرکٹ وتحصیل ممبران سمیت تاجر تنظیموں کے رہنمائوں کا واقعہ پر اظہار افسوس
بنوں(بیورورپورٹ)کھلونا نما بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان کے بھتیجوں کو ہسپتال سے گھر منتقل کرلیا گیا جبکہ ملک شاہ محمد خان سے اظہار افسوس کرنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر اور سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر پیر صاحب زمان،تحصیل ناظم ڈومیل فدامحمد خان،آل شاپ کیپر یونین انجمن تاجران کے ضلعی صدر گل پیر،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک محمد اشفاق خان،سخی زمان ٹھیکیدار،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو ہدایت اللہ،پی ٹی آئی کے سٹی صدر سرحد اللہ سرحدی، سمیت پاکستان تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ وتحصیل ممبران سمیت تاجر تنظیموں کے رہنمائوں،مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیر ہائوس بنوں میں ایم پی اے ملک شاہ محمد خان اور ڈسٹرکٹ ممبر ملک گلباز خا ن سے ملےاور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو صحت دے
گھر منتقل

© Copyright 2019. All right Reserved