بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

مردان میں سرچ آپریشن، تین اشتہاری مجرم گرفتار

02 کلاشنکوف ، 05 میگزین اور 137 کارتوس برآمد ،مقدمہ درج، تفتیش شروع
مردان(نامہ نگار)مردان پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیاں جاری۔ تین اشتہاری مجرم، منشیات فروش سمیت ایک ملزم گرفتار۔اسلحہ و منشیات برآمد، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان،تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کا مجرمان اشتہاریوں ، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری احکامات پیش نظر ایس پی آپریشن مشتاق احمد کی نگرانی میں مردان پولیس کا جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تھانہ تخت بھائی پولیس نے قتل و اقدام قتل و گیر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب دو مجرمان اشتہاری سید احمد اور مشتاق پسران شیر زمان ساکنان عمر آباد گجرانوں کلے سمیت ملزم ساجد علی ولد غلام نبی ساکن ونا خیل جھنڈے کے قبضے سے 02 کلاشنکوف ، 05 میگزین اور 137 کارتوس برآمد کر کے گرفتار کیا
مردان آپریشن

© Copyright 2019. All right Reserved