ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

پی ٹی آئی بنوں کا اختلافات ختم کرنے کا فیصلہ

ملک عدنان خان، ڈسٹرکٹ کونسلرز ملک شکیل خان، ملک ظفر حیات خان، حلیم زادہ وزیراوردیگر کی شرکت
ضلعی کابینہ کی طرف سے کسی قسم کی آگاہی مہم نہیں چلائی جارہی، اجلاس سے رہنمائوں کا شکوہ
بنوں(بیورروپورٹ)انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت سینکڑوں کارکنوں کا اہم اجلاس زیر صدارت سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عدنان خان جیمخانہ ٹینس کلب بنوں میں منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی کے اندر دھڑے بندی ختم کرنے سمیت ضلعی،صوبائی اور مرکزی عہدیداروں کا انتخاب اتفاق رائے سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عدنان خان، ڈسٹرکٹ کونسلرز ملک شکیل خان، ملک ظفر حیات خان، حلیم زادہ وزیر،ملک عصمت اللہ خان آمندی،ڈسٹرکٹ ممبر صدیق خان شیر بہادر خان، ملک محمد عالم خان، سجاد خان عبدالرزاق خان،بنوں سٹی کے صدر سرحد اللہ سرحدی،اسرار خان، اور دیگر نے کہا کہ 15 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن ہورہے ہیں جس کیلئے ہماری ضلعی کابینہ کی طرف سے کسی قسم کی آگاہی مہم نہیں چلائی جارہی ہے تاکہ کارکن آگے آئیں اور الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے چونکہ بنوں میں ہمارا مدمقابل انتہائی طاقتور ہے جس کیلئے ایسے لوگوں کو سامنے لانا ہوگا
پی ٹی آئی بنوں

© Copyright 2019. All right Reserved