پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

غریب و نادار افراد کیلئے فری مقدمات نعمت سے کم نہیں، بنیامین خان


ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حویلیاں و گردونواح کی عوام کیلئے مفت قانونی معاونت یو این ڈی پی اور ایف آر ڈی کا احسن اقدام ہے ایڈووکیٹ بنیامین خان اور ایڈووکیٹ ثناء کی زیر نگرانی بہترین وکلاء پر مشتمل ٹیم مستحق افراد کی رہنمائی کرے گی غریب و نادار افراد کیلئے فری مقدمات کسی نعمت سے کم نہیں سوشل موبلائزر مجیب الرحمن عوام میں آگاہی پروگرام ترتیب دیں گے ( ثناء ،بنیامین خان ) ان خیالات کا اظہار تحصیل بار حویلیاں کے باہر قائم ہونے والے مفت قانونی معاونت کے لئے بنائے گے دفتر انچارج ایڈووکیٹ بنیامین خان اور ایڈووکیٹ میڈم ثناء نے صحافیوں سے دوران گفتگو کیا ان کا کہنا تھا کہ یو این ڈی پی اور ایف آر ڈی کی جانب سے تحصیل حویلیاں کی عوام کے لئے بنائے گے واحد دفتر میں 24گھنٹے عوامی خدمت کے لئے بیٹھے ہیں اور ہمارا مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت ہے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ صرف ان افراد کو سپورٹ کرے گا جو حقیقی معنوں میں تھانوں و عدالتوں کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے اور وہ حقیقی معنوں میں مظلوم ہیں ۔

© Copyright 2019. All right Reserved