بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

انتظامیہ عوام کو لولی پاپ دینا بند کرے، اہلیان علاقہ

تجاوزات کے خاتمےاور شہر کی صفائی کے لئے انتظامات کئے جائیں
ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) میونسپل کمیٹی و تحصیل انتظامیہ عوام کو لولی پاپ دینا بند کریں عوامی خدمت کو منشور بنانے والے حقیقی معنوں میں تجاوزات اور شہر کی صفائی کے لئے انتظامات کریں انتظامیہ ترجیحی بنیادوں پر شہر کے با سیوں کیلئے پینے کے پانی کے پائپوں کو شہر کے وسطی گندے نالے سے باہر کریں ( اہلیان علاقہ )ان خیالات کا اظہار حویلیاں شہر میں میونسپل کمیٹی کے حدودی علاقہ میں رہنے والے رہائشیوں نے کیا ان کا کہنا تھا کہ آئے روز انتظامیہ کے خلاف نت نئے ایشوز سامنے آ رہے ہیں جس سے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ کمیٹی اور انتطامیہ عوام کو سہولیات دینے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے بات ہو شہر میں پینے کے پانی کی تو سارا شہر حویلیاں کے وسطی گندے نالے سے گزرنے والی پائپ لائن سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ دوسری طرف محلہ سیالی ،ضامن شاہ ،بیگہ ،شہر ریلوے روڈ ،کپائی محلہ ہسپتال ،جنرل بس اسٹینڈ و دیگر مقامات جہاں پر اکثر اوقات کوڑا کرکٹ لوگوں کا استقبال کرنے کے لئے پڑا رہتا ہے اسکے علاوہ کمیٹی کے حدودی علاقوں میں سڑکوں کی حالت زار بھی خستہ حالی کے سبب قابل دید ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب کبھی تجاوزات کا نام لیا جائے تو افسران بالا اور انتظامیہ ان سنی کر دیتے ہیں متعدد مرتبہ اعلیٰ افسران کی کھلی کچہریوں یا دیگر مقامات پر شملہ اونچا کرنے کیلئے سیاسی بیان بازی بھی کر دی جاتی ہے لیکن نتیجہ پھر صفر ہی نکلتا ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved