بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے،نائلہ اشرف

پولیس اور صحافیوں کا ساتھ ہمیشہ چولی دامن کا رہا ہے، میڈیا سے گفتگو
ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریلوے حدود حویلیاں میں خوبصورتی کیلئے صحافی برادری سے ملکر اقدامات کریں گے کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ریلوے پولیس ہمہ وقت عوامی خدمت کیلئے تیار ہے (نائلہ اشرف ) ان خیالات کا اظہار تھانہ ر یلو لے میں نوتعینات انسپکٹر ایس ،ایچ ،او نائلہ اشرف نے پریس کلب حویلیاں و یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کے صحافیوں سے تعارفی میٹنگ کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور صحافیوں کا ساتھ ہمیشہ چولی دامن کا رہا ہے اور ریاست کے دونوں ستون یکجا ہو کر عوامی فلاح و بہبود کیلئے ملکر کام کریں گے تھانہ ریلوے حدود میں قانونی خلاف ورزیوں سے متعلق انھوں نے بتایا کہ ہمارے پاس نفری کی کمی ہے لیکن اسکے باوجود ریلوے اسٹیشن سے لیکر مکمل ریلوے حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved