بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں کانووکیشن یکم اپریل کو ہوگا


ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں کانووکیشن تقریب یکم اپریل 2019کو منعقد ہوگئی جس میںتعلیمی سال2018-19میں 1451فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو ڈگریاں اورپوزیشن ہولڈرز کو میڈلز دیئے جائیںگے۔ تقریب میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر خصوصی طورپر شرکت کریں گے ۔ اس کانووکیشن کی تقریبات دوحصوں پر مشتمل ہونگی ۔ پہلی تقریب صبح 9بجے شروع ہو کر دوپہر12بجے تک جاری رہے گی جبکہ دوسری تقریب بعد از دوپہر شروع ہو کر سہ پہر کو اختتام پذیر ہوگی۔ اسی سلسلے میں ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آباد پروفیسر ڈاکٹر ارشد پرویز نے میڈیا کو بتایا کہ فارغ التحصیل طلبہ ان کے والدین اور مہمانوں کے لئے شایان ِشان انتظامات کیے جائیں گے ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آباد نے اعزاز حاصل کرنے والے طلبہ کو ان کے تعلیمی سفر کی کامیاب تکمیل پرمبارک باد دی ۔

© Copyright 2019. All right Reserved