بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، ڈاکٹر افتخاراحمد

محنت سے جی چرانے والے کبھی منزل حاصل نہیں کر سکتے ، تقریب سےخطاب
ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر)وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے کہا ہے کہ اگر منزل کے حصول کیلئے محنت سب سے بنیادی شرط ہے محنت سے جی چرانے والے کبھی بھی منزل کو حاصل نہیں کر سکتے ، ڈگری کے حصول کے بعد آپ لوگ عملی زندگی میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں ، آپ اس ڈگری کے اہل تب ہوئے ہیں کہ آپ نے محنت کی ہے اور محنت کبھی ضائع نہیں جاتی ، اس ڈگری نے آپ کو صرف گریجویٹ نہیں بنایا بلکہ ایک ذمہ داری بھی دیدی ہے ، ہم نے ڈگری کے فوائد کو ہی نہیں دیکھنا بلکہ اس ذمہ داری کو بھی نبھانا ہے جو اس ڈگری کے ذریعے ہمارے اوپر عائد ہوتی ہے ، وہ گزشتہ روز پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں کے کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے انہوں نے بتایا کہ کالج کے بی ایس پروگرامز کے 195طلباء وطالبات کو اس کانووکیشن کے دوران ڈیاگریاں دی جارہی ہیں ، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تمام تر اقدامات اٹھاجارہے ہیں۔

© Copyright 2019. All right Reserved