بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

پاکستان اوربھارت کے درمین جنگ نہیں ہوگی،اکرام اللہ


بنوں( نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہونے والی ہے یہ ایک ڈرامہ ہے جو عمران اور مودی نے بنایا ہے مودی اپنے ملک میں انتخابات اور عمران اپنے ملک میں ان پر اٹھنے والی انگلیوں کو ختم کرنے کے لئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں لیکن یہ لوگ کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ عوام ان کو اچھی طرح جان چکے ہیں ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے رہنماء اکرام اللہ درویش نے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور یہ کبھی بھی جنگ نہیں کر سکتے جنگ کی جو فضا بنائی گئی ہے یہ سب دھوکہ اور عوام کے ساتھ فراڈ ہے عمران خان عوام کی توجہ اپنے ناکام پالیسویں سے ہٹانے اور مودی انتخابات میں پارٹی کے لئے ہمدردیاں سمیٹنے کے لئے کر رہے ہیں لیکن عوام ان کو اچھی طرح جان چکے ہیں ۔

© Copyright 2019. All right Reserved