بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

ایبٹ آباد ، کڈنی ڈے کے حوالے سے آگاہی واک

دنیا میں 85کروڑ افراد گردے کے مرض میں مبتلا ہیں،ڈاکٹر خلیل الرحمان
ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملک بھر کے دیگر حصوں کی ایبٹ آباد میں ورلڈ کڈنی ڈے منایا گیا اور اس موقع پر پاکستان کڈنی سنٹر کے زیراہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا گیاجس کی قیادت سی ای او پاکستان کڈنی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان،ضلعی کونسلر سردار فخر عالم،انجمن اتحاد شہریاں کے صدر ملک سجاد ودیگر کر رہے تھے واک میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی قبل ازیں پاکستان کڈنی سینٹر کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں میں گردوں کے مرض کے حوالے سے کوئی اعداد و شمار موجوداکھٹے نہیں کیے گئے ہیں تاہم دنیا میں اس وقت 85کروڑ افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہیں جن میں سے ہر سال بیس لاکھ افراد اس موت کے منہ میں جا رہے ہیں پچاسی کروڑ افراد اور ترقی یافتہ ممالک نے اس مرض کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کے حوالے بہت کام کیا ہے ہمارے ملک میں سرکاری طور پر خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں جس کی وجہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں گردوں کے مرض کے حوالے سے کوئی اعدادوشمار موجود نہیں ہیں نا ہی سرکار نے اس پر کوئی توجہ دی ہے دنیاں میں کروڑوں کی تعداد لوگ اس مرض کا شکار ہیں اور ہر سال لاکھوں افراد موت کے منہ میں جارہے ہیں اور یہ علاج اتنا مہنگا ہو گیا اس کا علاج عام آدمی کے بس میں نہیں رہا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved