ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

پی ٹی سی فنڈ سکول کی مرمت پر خرچ کریں گے، گل زمان خان


سرائے نورنگ(نمائندہ اوصاف)گورنمنٹ مڈل سکول نورنگ کے ہیڈماسٹرگل زمان خان نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے ملنے والی پی ٹی سی فنڈشفاف طریقے سے استعمال کرنے سے سکول میں طلباء کے لئے پڑھائی میں کوئی دشورای کاسامنانہیں کرناپرے گا‘گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے جوفنڈملاتھااُس میں چھ عددسولرتین سوستر،تین کلوٹ اورسکول کے کمروں کی مرمت پر خرچ کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ طلباء کے لئے صاف ستھراماحول فراہم کرنابہت ضروری ہے اس لئے حکومت سرکاری تعلیمی اداروں کوسالانہ پی ٹی سی فنڈزدے رہی ہے جوسکولوں میں کمروں کی مرمت ،پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی ضروریات کے لئے استعمال ہوتے ہیں اُنہوں نے مزیدکہاکہ جوفنڈسکول کے لئے ملاتھااُس کوشفاف طریقے سے استعمال کیاگیاہے اُنہوں نے کہاکہ سکول کے نظم و ضبط پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اُنہوں نے طلباء کے والدین پربھی زوردیاکہ اپنے بچوں کوبروقت سکول بھیجاجائے تاکہ اُن کی پڑھائی متاثرنہ ہوں اس کے علاوہ والدین کویہ بھی چاہئے کہ بچوں کی اخلاق کازیادہ خیال رکھاجائے کیونکہ بچے زیادہ وقت والدین کے پاس ہوتے ہیں ۔

© Copyright 2019. All right Reserved