پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

سرائے نورنگ، بارش سے متاثرہ شخص کی امداد کی اپیل


سرائے نورنگ(نمائندہ اوصاف) حالیہ بارشوں سے متاثرہ شخص نے ضلعی انتظامیہ لکی مروت سے مالی امدادکامطالبہ کیاہے ‘میدیاسے گفتگوکرتے ہوئے مغل منجی والاسے تعلق رکھنے والے آئی ڈی پی اسلام خان نے بتایاکہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں اُن کے گھرکی ایک دیوارگرگئی جس کے باعث ایک چھ ماہ کی بچی دیوارکے ملبے تلے آکرجاں بحق ہوگئی جبکہ ایک بھیڑبھی ہلاک ہوگئی متاثرہ شخص نے بتایاکہ وہ آئی ڈی پی ہونے کی وجہ سے کرایہ کے گھرمیں رہتاہے اورمالی طورپرنہایت کمزور ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ اورمخیرحضرات ان کی مالی امدادکریں۔

© Copyright 2019. All right Reserved