بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

سڑک کی خستہ حالی باعث تشویش ہے،روزی خان

عوام کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا، وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ نوٹس لیں
سرائے نورنگ(نمائندہ اوصاف)دیہی کونسل حرامہ تالاکے ناظم روزی خان نے سڑک کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنجان آباد علاقے کا رابطہ سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے علاقے کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے مذکورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے تقریبا 25 جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں تاہم اس کے باوجود اس علاقے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہیں اپنے ایک اخباری بیان میں دیہی کونسل حرامہ تالہ کے ناظم روزی خان نے کہا ہے کہ کے مذکورہ علاقے کی آبادی ہزاروں نفوس پرمشتمل ہے تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دور جدید میں اس علاقے کی سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے دیہی کونسل کے فنڈ سے تقریبا 1 کلومیٹر سڑک تعمیر ہوچکی ہے جب کہ باقی کی حالت قابل رحم ہے انہوں نے صوبا ئی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ اور وزیر اعلیٰ سے فوری نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved