پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

عوامی رابطہ مہم کا آغازکردیا، جماعت اسلامی سرائے نورنگ

جماعت اسلامی ملک میں جمہوری طریقے سے اسلامی انقلاب لاناچاہتی ہے،عزیزاللہ
سرائے نورنگ(نمائندہ اوصاف)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرحاجی عزیزاللہ خان نے کہاہے کہ عوامی رابطہ مہم کاباقاعدہ آغازکردیا رواں مہینے جماعت اسلامی کاپیغام گھرگھرتک پہنچایاجائے گا،ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گزشتہ روزیہاں عمائدین علاقہ سے گفتگوکررہے تھے اُنہوں نے کہاکہ عوامی رابطہ مہم کے تحت جس میں بازاروں،مساجداورکھیل کے میدانوں میں عوام کوجماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جائے گی انہوں نے کہاکہ ملک میں تمام سیاسی جماعتیں ذاتی جاگیربن چکی ہیں ان میں خودجمہوریت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کی واحدسیاسی ومذہبی جماعت ہے جہاں باقاعدہ جمہوری طریقے سے قیادت بدلتی ہے ہماری دعوت معاشرے کے تمام طبقات کے لئے ہیں جماعت اسلامی ملک میں جمہوری طریقے سے اسلامی انقلاب لاناچاہتی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی کے سواتمام سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اُنہوں نے عوام پرزوردیاکہ جماعت اسلامی کاساتھ دے کرملک سے کرپشن کاناسورختم کرنے میں کرداراداکریں۔

© Copyright 2019. All right Reserved