پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

اوگی،کالامیراجنگل کی کٹائی ،فارسٹ گارڈکی کارکردگی پرسوالیہ نشان

کوئی پوچھنے والانہیں، ڈی ایف او جنگل کا معائنہ کریں، تعاون کرینگے،محمدسلیم
اوگی(نامہ نگار) محکمہ جنگلات شیرگڑھ رینج کے کالامیراجنگل میں ناجائزکٹائی کاانکشاف ،محکمہ جنگلات کے فارسٹ گارڈکی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگ گیا،ملی بھگت کے الزامات کی بازگشت بھی اٹھنے لگی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی ہائی سکول مورت میرامحمدسلیم نے اس امرپرتشویش کااظہارکرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ وزیراعظم عمران خان،وزیراعلی ،سیکرٹری جنگلات نذرحسین شاہ ،چیف کنزرویٹر،کنزرویٹراورڈی ایف اوکی ساری دوڑدھوپ جنگلات کے تحفظ اورفروغ پرمرکوزہے مگرشیرگڑھ رینج کے کالامیراجنگل میں فارسٹ گارڈکی اپنی مرضی قائم ہے،غیرقانونی کٹائی ہورہی ہے،کوئی پوچھنے والانہیں،کارکردگی کیلئے غریب لوگوںکورگڑادیاجاتاہے،سابق ایس ڈی ایف اوشیرگڑھ وسیم عبا س کوتمام صورتحال سے آگاہ بھی کردیاتھا،مگرانکاتبادلہ ہوگیاجسکی وجہ سے کوئی انکوائری نہ ہوسکی،انہوں نے ڈی ایف او اے ٹی ڈویژن سے مطالبہ کیاہے کہ کالامیراجنگل کامعائنہ کیاجائے تاکہ تمام حقائق اپنے آنکھوں سے دیکھ سکیں،ہم ہرقسم تعاون کیلئے تیارہیں،ڈی ایف اونے بھی اگرفوری ایکشن نہ لیاتوجنگلات کااللہ ہی حافظ ہوگا۔

© Copyright 2019. All right Reserved