پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

اوگی، گیس منصوبےکے پائپ لائن بچھانے کاکام شروع

مشکل گھڑی میں نوازشریف،شہبازشریف ،مریم نواز اورکیپٹن صفدرکے ساتھ ہیں، ثاقب بوستان
اوگی(نامہ نگار)سابق ایم این اے کیپٹن صفدرکے منظورکردہ چھ ارب روپے فنڈسے اوگی شہرتک گیس منصوبہ کے مین پائپ لائن بچھانے کے بعداطراف میں پائپ لائن بچھانے کاکام گزشتہ روزشروع کردیاگیا،جس پرلوگوں میں خوشی اورمسرت کی لہردوڑگئی اوراہل علاقہ نے گیس کے میگاپراجیکٹ پرعملدرآمدپرکیپٹن صفد رکوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے، یونین کونسل اوگی سے سابق امیدوارضلع کونسل ثاقب بوستان نے میڈیاسے گفتگومین کیپٹن صفدرکی خدمات کوسراہااورکہاکہ وہ غریبوں کے محسن نڈراورجرات مندلیڈرہیں،جنکی وجہ سے این اے 14 میںاربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں جامہ پہنایاجاچکاہے ،چھ ارب روپے کااوگی سوئی گیس منصوبہ بھی ان کاعظیم کارنامہ ہے،ایسے لیڈران قوم کاسرمایہ افتحارہیں،آج قائدمسلم لیگ ن نوازشریف ،کیپٹن صفدرآزمائش کے دورسے گزررہے ہیں مگراس مشکل کی گھڑی میں ہم نوازشریف،شہبازشریف ،مریم نواز اورکیپٹن صفدرکے ساتھ ہیں،انشاء اللہ جلدیہ وقت بھی گزرجائیگا،نوازشریف محسن پاکستان ہیں،جلدوہ سرخروہوکردوبارہ اپنے عوام کے درمیان ہونگے۔

© Copyright 2019. All right Reserved