پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

اوگی بار کلرک کے انتخابات ، خیال محمد کا ساتھیوں سمیت صدام حسین کی حمایت کا اعلان


اوگی (نامہ نگار) اوگی بار کلرک ایسوسی ایشن میں خیال محمد نے اپنی ساتھیوں سمیت صدارتی امیدوار صدام حسین کی حمایت کا اعلان کردیا جس سے صدام حسین کی پوزیشن مستحکم اور جیت یقینی ہو گئی ۔اس سلسلے میں اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں خیال محمد اور اسکے ساتھیوں نے شرکت کی اور متفقہ طور پر صدام حسین کی حمایت کا اعلان کردیا ،صدام حسین نے حمایت پر جملہ ساتھیوں کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ انشاء اللہ کامیاب ہو کر اپنے ساتھیوں کے مسائل کے حل میں کروں گا۔

© Copyright 2019. All right Reserved