بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

اوگی، ریٹائر ہونے والے سیکرٹری کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

سید صادق حسین شاہ کے تجربات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،عبدالحلیم خان
اوگی (نامہ نگار ) ریٹائر منٹ بھی سروس کا باقاعدہ ایک حصہ ہے اور جو بھی ملازم بھرتی ہوتا ہے با لا آخر اسے ریٹائرڈ ہونا پڑتا ہے ،اوگی کے سیکرٹری سید صادق حسین شاہ نے اپنے اخلاق ،کردار ،حسن سلوک اور اپنے پیشے سے محبت کے ذریعے جو نام کمایا وہ بلا شبہ لائق تحسین ہے ،آج وہ ہم سے ریٹائرڈ ہو کر جا رہے ہیں تاہم ان کے تجربات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ،ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انشاء اللہ ان کے تجربے سے ضرور استفادہ کریں گے ،ان خیالات کا اظہار یوسی اوگی سے ریٹائرڈ ہونے والے سیکرٹری سید صادق حسین شاہ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی سے محکمہ بلدیات ضلع مانسہرہ کے اے ڈی عبدالحلیم خان، فدامحمد،شوکت خان اوردیگر نے خطاب میں کیا،تقریب میں بڑی تعدادمیں سیکرٹریز بھی موجود تھے ،ریٹائرڈ ہونے والے سیکرٹری سید صادق شا ہ نے عزت افزائی پر تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ میرا ایک ہی پیغام ہے کہ رازق خدا وند تعالیٰ ہے ہم جس گریڈ میں بھی ہیں اور جو بھی ہمیں تنخواہ ملتی ہے ہمارا فرض یہ بنتا ہے کہ اپنی ذمہ داری خلوص نیت سے انجام دیں لوگوں سے اچھا برتائو کریں اور جو کام ہمارے دائرہ اختیار میں نہ ہو اس حوالے سے ان کی درست سمت میںرہنمائی کریں ،اے ڈی عبدالحلیم خان نے کہاکہ محکمہ بلدیات میں میری سروس کے سات سال ہوگئے ہین کئی اضلاع میں خدمات انجام دیں ۔

© Copyright 2019. All right Reserved