بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

بنوں آرٹس کونسل کی منظوری دی گئی،محمد علی اصغر

شاعر ادیب اور فنکار امن اور ثقافت کے امین ہوتے ہیں، وفد سے بات چیت
بنوں( نمائندہ خصوصی) بنوں آرٹس کونسل کی منظوری دے دی گئی جلد عبوری کابینہ کام شروع کر دے گی اور آرٹس کونسل کی رکن سازی کا مرحلہ مکمل کر ے گی ڈی سی بنوں محمد علی اصغر کی وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی ۔ آرٹس کونسل میں چھ مختلف شعبے ہوں گے جس کے الگ الگ انچار ج مقرر کئے جائیں گے ڈی سی بنوں کونسل کے صدرہوں گے ایگزیکٹو کونسل با اختیار باڈی ہو گی تفصیلات کا مطابق بنوں آرٹس کونسل کے قیام کے لئے بنوں کے شاعروں ادیبوں کے وفد جس کی قیادت صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ادیب غازی سیال ، معروف شاعر اور پریس کلب بنوں کے جنرل سکریٹری عبدالسلام بیتاب ، پروفیسر طارق محمود دانش اور سکندر خان کر رہے تھے نے ڈی سی بنوں محمد علی اصغر سے ملاقات کی ان کو آرٹس کونسل کا آئین دیا اور اس کے قیام کے منظور کے لئے درخواست جمع کی جس پر ڈی سی بنوں محمد علی اصغر نے کہا کہ شاعر ادیب اور فنکار امن کے اور ثقافت کے زندہ امین ہوتے ہیں یہ لوگ معاشرے میں امن پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ہم ایسے لوگوں کی سرپرستی ضرور کریں گے ایسے اقدامات سے معاشرے میں امن بھائی چارے اور یک جہتی کو فروغ ملے انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد اس حوالے سے محکمہ ثقافت سے رابطہ کریں گے اور مقامی سطح پر ثقافت اور ادب کے لئے جو وسائل دستیاب ہوں گے وہ بھی فراہم کریں گے تاکہ عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کئے جا سکیں وفد نے ڈی سی بنوں کو ارٹس کونسل کے طریقہ کار اور ائین و منشور پر بریفنگ دی ۔


© Copyright 2019. All right Reserved