بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

دہشتگردی کے خلاف پولیس نے لازوال قربانیں دیں،ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا

خیبر پختون خوا پولیس کے 1600جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہادت کا مقام پایا، امجد خان
ہماری مشکلات میں اضافہ ہو ا، پولیس اہلکار دوران دیوٹی ڈسپلن،ایمانداری ، قانوں کی پاسداری یقینی بنائیں، تقریب سے خطاب
ہنگو ( بیورو رپورٹ ) خیبر پختون خوا پولیس کے 1600جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہادت کا مقام پایا،خیبر پختون خوا پولیس پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے احسن انداز میں نمٹ رہی ہے، بدلتے حالات میں پولیس کی مشکلات میں اضافہ اور چیلنجز کی نوعیت بھی تبدیل ہوئی ہے،پولیس ٹرینگ کالج ہنگو کی تاریخی حیثیت اور خدمات سے انکار ممکن نہیں، کالج سے تربیت حاصل کرنے والے جوان اور افسران ملک بھر میں قانون کی پاسداری اور ملک کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی پولیس ہیڈ کوارٹر کے پی کے امجد خان نے پولیس ٹرینگ کالج ہنگو میں لوئر کورس مکمل کرنے والے سات خواتین سمیت 535جوانوں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جے یو آئی اقلیتی ایم پی اے رنجیت سنگھ،ضلع ناظم ابراہیم خان بنگش، صحافی عمر فاروق اورکزئی ، ڈی پی او ہنگو پیر شہاب،ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ،پولیس افسران،معززن علاقہ اور صوبے بھر سے افسران بھی موجود تھے۔کمانڈنٹ پی ٹی سی مسعود سلیم نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کالج کی تاریخی حیثیت اس کی خدمات اور کالج کی ضروریات کے متعلق مہمان خصوصی کو آگاہ کیا۔جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے کمانڈنٹ کے ہمراہ کھلی جیپ میں کھڑے ہو کر پریڈ کا معائینہ کیا اور دوران تربیت غیر معمولی کارکرگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی امجد خان نے کہا کہ کے پی کے پولیس بہترین تربیت اور خداداد صلاحیتوں کی حامل ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے شانہ بشانہ شجاعت کے جوہر دکھائے اور اس جنگ میں ہمارے سولہ سو جوان شہید ہوئے۔انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ ڈسپلن،ایمانداری اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانوں کی پاسداری کو دوران ڈیوٹی یقینی بنائیں۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ وہ آئی جی سے ملاقات کر ے کالج کی ضروریات کے متعلق بات کریں گے اور اس تاریخی کالج کے مسائل حل کرائیں گے۔

© Copyright 2019. All right Reserved