بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

بنوں ، جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس کے افسروں کو اہلکاروں کی مشق

پولیس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، ڈی پی او
بنوں (نامہ نگار ) ڈی آئی جی بنوں عبداللہ کی ہدایت پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے پولیس کے افسران و اہلکاران کیساتھ جوڈیشل کمپلیکس بنوں میں موک ایکسرسائز کی۔جس میں ایڈیشنل ایس۔پی توحید خان گنڈاپور،ایس پی ایف آر پی کفایت اللہ وزیر،ڈی ایس پی ایلیٹ فورس،ایس ایچ اوز تھانہ سٹی،صدر،انچارج ڈی ایس بی معہ اہلکاران،انچارج ایس او ایس، ریپڈ رسپانس فورسRRF، ایلیٹ فورس،ڈسٹرکٹ پولیس،کیو آر ایف سکواڈ، بم ڈسپوزل سکواڈ، 9۔K یونٹ، سنائپر شوٹرز شامل تھے جس کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں کررہے تھے موک ایکسرسائز کا مقصد جوانوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھنے کیلئے منعقد کیا گیااس دوران ایلیٹ کے کمانڈوز نے جوڈیشل کمپلیکس کا محاصرہ کیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے مکمل سرچنگ کی۔مشق کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے فرضی مشق میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو مشق کو مزید بہتر بنانے کے لئیے اپنے تجربات شئیر کیے۔فرضی مشق کا مقصد عوام کو آگاہی دینا تھا کہ بنوں پولیس انکے جان و مال کی حفاظت کے لئے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved