بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

کرک، آئل اینڈ گیس کمپنی مکوڑی میں پولیس کی مشقیں


کرک ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل بانڈہ دائود شاہ میں قائم آئل اینڈ گیس کمپنی مکوڑی میں پولیس نے موک ایکسرسائزکی۔ افسران بالا کے احکامات کی روشنی میں پولیس کے استعداد کار، صلاحیتوں کو بڑھانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور صورتحال رونما ہونے کی صورت میں مئوثر طریقے سے نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک نوشیر خان مہمند کے ہدایات پر ضلع کرک کے تحصیل بانڈہ دائود شاہ میں مکوڑی کے مقام پر واقع آئل اینڈ گیس کمپنی میں موک ایکسرسائز کی گئی ۔موک ایکسرسائز میں ڈی ایس پی بانڈہ کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ بانڈہ ، ایس ایچ او تھانہ خرم ، ایس ایچ او تھانہ ٹیری سمیت بھاری ہتھیاروں اور حفاظتی آلات سے لیس پولیس اہلکاروں پر مبنی دستوں نے حصہ لیا۔فرضی اطلاع ملتے ہی پولیس نے منتخب مقام پر چند منٹوں میں پہنچ کر کمپنی کے فرنٹ گیٹ اور چاروں اطراف سے پولیس اہلکاروں نے اپنی اپنی پوزیشن سنبھال کرپوری کمپنی کو محاصرے میں لیا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved