بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

محنت انسان کو عظمت کی بلندیوں تک پہنچاتی ہے، مرزا جان

طلبہ لیپ ٹاپ کے ذریعے ریسرچ پر توجہ دیں، تقریب سے خطاب
کرک ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پرو۔وائس خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک پروفیسر ڈاکٹرمرزا جان نے کہا ہے کہ محنت انسان کو عظمت کی بلندیوں تک پہنچاتی ہے اسلئے سٹوڈنٹس کو چاہئے کہ وہ اپنی محنت کے ذریعے اپنے والدین ، تعلیمی ادارے ا ور ملک کا نام روشن کریں وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے فراہم کردہ لیپ ٹاپس کمپیوٹرز سٹوڈنٹس میں تقسیم کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے اْنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور ریسرچ کا دور ہے اور آج کی تعلیم ریسرچ کے بغیر ادھوری ہے اسلئے سٹوڈنٹس کو چاہئے کہ وہ ان لیپ ٹاپس کے ذریعے اپنی ریسرچ پر توجہ مرکوز کریں تاکہ وہ ریسرچ بیسڈتعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی بہتر خدمت کرنے کے قابل ہو جائیں پرو،وائس چانسلر نے سٹوڈنٹس پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ لیپ ٹاپس حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس دیگر سٹوڈنٹس کیلئے ایک مثال ہے اسلئے وہ بھی محنت کرے تاکہ وہ ترقی کے منازل طے کریںاس موقع پر اکیڈمک سیکش کے انچارج مختار احمدخٹک نے کہا کہ لیپ ٹاپس حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کوآج اپنی محنت کا صلہ مل گیا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved