بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

اسد عمر کے بیان سے عوام کو مایوسی ہوئی، نعیم خان

پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے
بنوں ( نمائندہ اوصاف)اسد عمر کے بیان مہنگائی مزید بڑھے گی عوام چیخے گی سے غریب عوام کو مایوسی ہوئی ہے پی ٹی آئی حکمرانوں کو اپنی قبر اپنے ہاتھوں کھود نے کی بہت جلدی ہے مرکزی مجلس ختم نبوتؐ کے سیکرٹری اطلاعات نعیم خان عیسکی نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے بیان پر ردّعمل ظاہر کرتے ہے کہ وزیر خزانہ عوام کو مزید مہنگائی کی نوید ایسے سنا رہے ہیں جیسے عوام کو خوشخبری سنا رہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت کو ان کے ورکروں، ہمدردوں کے سمیت وہ تمام لوگ جنہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے اور تما غریب عوام ان حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں پی ٹی
آئی حکومت درحقیقت غریب عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے کا کوئی ارادہ تک نہیں رکھتی اور عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کر نے کی خوشخبری ایسے سنا رہے ہیں جیسے عوام کو کوئی ریلیف دے دیا ہو پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے جھوٹ پہ جھوٹ بولا جارہا ہے عوام کا جینا دو بھر کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو اپنی قبر اپنے ہاتھوں کھود نے کی بہت جلدی ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved