بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

پہاڑ پور، منشیات فروشی عروج پر، نوجوان نسل تباہ، حکام خاموش تماشائی بن گئے

پولیس کی ملی بھگت سےکھلے عام چرس ،شراب، پائوڈر ،افیم فروخت ہونے لگی، منتخب نمائندے غائب
سنوکر کلبوں میں کھلے عام جوا کھیلا جارہا ہے، جرائم میں اضافے سے عوام پریشن،آرپی او سے نوٹس کا مطالبہ
پہاڑپور(نمائندہ ا وصاف)تھانہ پہاڑپور کی حدود میں منشیات جوئے کا کاروبار عروج پر نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔ کھلے عام چرس شراب پائوڈر افیم اور دیسی شراب کی فروخت جاری والدین پریشان آر پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ تھانہ پہاڑپور کے مختلف علاقوں پہاڑپور سٹی علی نگر معاویہ نگر بستی مقبول آباد فخر آباد کاٹھگڑھ کوٹلہ لودھیان کوٹ جائی رنگپور لاڑ مردان پل منگلا بورنگ میں کھلے عام منشیات کی فروخت اپنے عروج پر ہے ساتھ ہی دیسی شراب اور والی بال کرکٹ سنوکر کلبوں میں کھلے عام جوا کھیلا جارہا ہے نوجوان نسل تباہی کی دہانے پر پہنچ چکی ہے پولیس میں موجود کالی بھیڑے منشیات فروشوں کی سرپرستی کر رہی ہیں جو چھاپوں سے قبل ہی آگاہ کر دیا جاتا ہے منشیات کے عادی افراد چوری چکاری پر اتر آئیں ہیں جرائم میں آئے روز اضافوں کی وجہ سے عوام خود کو غیر محفوظ تصور کر رہی ہے شہریوں نے آر پی او فیروز شاہ ڈی پی او سلیم ریاض خان اور ڈی ایس پی پہاڑپور سرکل سعید خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved