بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

کارکن انٹر اپارٹی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں، ملک عدنان خان

عمران خان کے مشن کی تکمیل کیلئے جرأت مند قیادت کو آگے لانا ہوگا
بنوں(بیورروپورٹ)انٹر پارٹی الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں کا اہم اجلاس زیر صدارت سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عدنان خان جیمخانہ ٹینس کلب بنوں میں منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی کے اندر دھڑے بندی ختم کرنے سمیت ضلعی،صوبائی اور مرکزی عہدیداروں کا انتخاب اتفاق رائے سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عدنان خان، ڈسٹرکٹ کونسلرز ملک شکیل خان، ملک ظفر حیات خان، حلیم زادہ وزیر،ملک عصمت اللہ خان آمندی،ڈسٹرکٹ ممبر صدیق خان شیر بہادر خان، ملک محمد عالم خان، سجاد خان عبدالرزاق خان،بنوں سٹی کے صدر سرحد اللہ سرحدی،اسرار خان، اور دیگر نے کہا کہ 15 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن ہورہے ہیں جس کیلئے ہماری ضلعی کابینہ کی طرف سے کسی قسم کی آگاہی مہم نہیں چلائی جارہی ہے تاکہ کارکن آگے آئیں اور الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔مقررین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان ملک میں صاف شفاف اور کرپشن سے پاک نظام لانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جرأت مند قیادت کو آگے لانا ہوگا تب ہی ہم بنوں میں مخالفین کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

© Copyright 2019. All right Reserved