ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

بکا خیل، سینکڑوں بچے تعلیم سے محروم، حکام خاموش تماشائی

علاقے میں سکول تعمیر کیا جائے، حکومت کو مفت زمین دیں گے،شیرین زمان
بکا خیل( نمائندہ اوصاف) کوٹکہ حاجی شیرین براکزائی میں ایک سروے کے مطابق تین، چار سو چھوٹے لڑکیاں اور لڑکے تعلیم کے نعمت سے محروم ہے۔پاکستان کے اعلیٰ حکام اور بنوں منتخب ممبران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک گرلزپرائمری سکول کوٹکہ شیرین زمان براکزائی بنوں میں بنایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار حاجی شیرین زمان ،باسنازہ بی بی ، رحمٰن اللہ ، شوزارہ بی بی بشمول علاقے کے چھوٹے بچے اور بچیوں نے نمائندہ اوصاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غربت ہے کوٹکہ شیرین زمان براکزائی میں سکول بنایا جائے۔دور دراز سکولوں کو جانا ناممکن ہے کیونکہ غربت ہے اس لئے ہمارا مستقبل اور تعلیم ضائع ہو جائے گی۔ حاجی شیرین زمان نے مزید کہا کہ سکول بنانے کیلئے حکومت کو زمین مفت دیں گے ۔ جن علاقہ جات میں اور ملک میں تعلیم کی شرح کم ہورہی ہے تو وہ علاقہ جات اور ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ہم بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے لئے ایک گرلز پرائمری سکول بنایا جائے۔


© Copyright 2019. All right Reserved