ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، اسسٹنٹ کمشنر وانا

علاقے کے مسائل حل کیلئے صحافیوں کا تعاون لازم ہے، نواز مروت
وانا( نامہ نگار) نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز مروت نے پہلی بار وانا پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں نے انکو خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقے کی مسائل حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے میری خواہش ہے کہ صحافیوں کو ساتھ لیکر مشترکہ طور پر علاقے کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے اور موجودہ مسائل کو عوامی کی دہلیز پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا ۔اس موقع پر وانا پریس کلب کے جنرل سیکرٹری آدم خان وزیر نے انکوکمپیوٹر لیب اور آفس کا معائنہ بھی کروایا ۔اسسٹنٹ کمشنروانا امیر نواز مروت نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے کا آنکھ اور کان ہوتا ہے مثبت رپورٹنگ سے معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے ۔اس موقع پر اے سی وانا کے علاوہ ریڈر زمان وزیر ،چیئرمین وانا پریس کلب حفیظ اللہ وزیر نائب صدر وانا پریس کلب نورعلی وزیر ،سنئیر نائب صدر دین محمد وزیر اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت امیر حمزہ وزیر بھی موجود تھے۔
وانا سے جاوید نور وزیر

© Copyright 2019. All right Reserved