پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

رسالپور انتظامیہ کی کا رروائی ،درجنو ں کو جر مانے

انسپکٹر مجید خان نے رسالپور، شیرین کوٹھے ، بارہ بانڈہ ، رشکئی ، زنڈوبانڈہ اور پیر سباق میں کا رروائی کی
ناپ تول کی کمی کسی صورت برداشت نہیں، منافع خوروں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے،مجید خان
رسالپور(نامہ نگار)رسالپور کے مختلف علاقوں میں آویزاں پیمائش ٹیم نوشہرہ کے چھاپے ناپ تول کو صحیح نہ رکھنے پر درجنوں دُکانداروں کو موقع پر جرمانے کئے ۔ دُکانداروں کو عوام کے ساتھ ناپ تول کی کمی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ۔ناجائز منافع خوروں کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے ۔انسپکٹر آویزاں پیمائش مجید اللہ خان ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لیبرپشاور عبدالرحمن کی خصوصی ہدایت پر نوشہرہ لیبر کورٹ کے آویزاں پیمائش (سکیل )کے انسپکٹر مجید اللہ خان کی نگرانی میں منول اسٹنٹ انسپکٹر آویزاں اسد علی ، پرویزاختر نے رسالپورکے مختلف علاقوں جن میں رسالپور، شیرین کوٹھے ، بارہ بانڈہ ، رشکئی ، زنڈوبانڈہ اور پیر سباق میں آویزاں پیمائش ٹیم نوشہرہ کے چھاپے آویزاں پیمائش کو صحیح نہ رکھنے پر درجنوں دُکانداروں اور قصابوں کو موقع پر جرمانے کئے اور اس کے ساتھ ساتھ درجنوں دُکانداروں کو آویزاں پیمائش(سکیل) کے سرٹیفیکٹ جاری کئے ۔ اس موقع پر نوشہرہ لیبر کورٹ کے انسپکٹر مجید خان صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شکایت ملی تھی کہ کچھ دُکاندار ناپ تول میں کمی اور ناجائز منافع خوری کرتے ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لیبرپشاو عبدالرحمن کی خصوصی ہدایت پرہم نے چیکنگ ٹیمیں بنائی ہیں اور ضلع نوشہرہ کے تمام علاقوں میں روزانہ کی بنیاد گراں فروشوں کے خلاف چھاپے ماریں گے اور ناجائز منافع خوروں کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔
کارروائی

© Copyright 2019. All right Reserved